22 نومبر، 2026، 4:01 PM

دشمن ایران کے خلاف جنگ کی ہمت نہیں کرسکتا، قالیباف

دشمن ایران کے خلاف جنگ کی ہمت نہیں کرسکتا، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران فوجی میدان میں اس مقام تک پہنچ چکا ہے جہاں اس نے دشمن کے مقابلے میں ڈیٹرنس کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے محمد باقر قالیباف نے دشمن اس نتیجے پر پہنچ چکا ہے کہ وہ ایران کے خلاف 40 روزہ جنگ جیسی جنگ مسلط نہیں کرسکتا۔ اسی لیے اس نے اپنی بنیادی توجہ ایران کی داخلی سلامتی کو نقصان پہنچانے، اقتصادی دباؤ بڑھانے اور اندرونی طور پر ملک کو تباہی سے دوچار کرنے کی منصوبہ بندی پر مرکوز کردی ہے۔ لہٰذا ملک کو اتحاد، باہمی محبت، یکجہتی اور پائیدار بازدارندگی کے حصول کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی رابطہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قالیباف نے جنگ اور نہ امن کی صورتِ حال ختم کرنے کی ضرورت پر رہبر انقلاب کی خصوصی تاکید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس صورتِ حال سے نکلنے کے لیے روایتی نعروں اور سیاسی جذبات سے آگے بڑھنا ہوگا۔ ایک دوسرے پر جنگ پسندی یا ہتھیار ڈالنے کا الزام لگانے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا، بلکہ ملک کو اس صورتِ حال سے نکلنے کے لیے واضح اور قابلِ عمل فیصلے اور حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے گزشتہ دو برسوں کے دوران ہونے والی فوجی پیش رفت، آپریشن وعدہ صادق سے لے کر 12 روزہ اور 40 روزہ جنگوں تک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کے جذبۂ شہادت، ایثار و قربانی اور رہبر انقلاب اسلامی کی دانش مندی، عزم اور دوراندیشی کی بدولت ایران اب دشمن کے مقابلے میں فوجی بازدارندگی حاصل کرچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم دشمن کے خطرے کو ملک اور عوام سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو اس کا واحد راستہ پائیدار بازدارندگی حاصل کرنا ہے۔ اس طرح نہ صرف خطرے کو ٹالا جاسکے گا بلکہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کی ہدایت پر بھی عمل ہوگا۔

اجلاس میں پارلیمنٹ کے خصوصی کمیشنوں کے سربراہان نے ملک کو درپیش اہم ترین اقتصادی، معاشی اور دفاعی مسائل کے حوالے سے اپنی آرا اور تجاویز پیش کیں۔

News ID 1943049

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha